کبوتر بازوں پر پابندی اور آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز کی جائے بلال فیروز جوئیہ

کبوتر بازی پر پابندی عائد ‘ آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز کی جائے ۔ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ

سرگودہا(02جون2020)۔برڈ ہزرڈ( Bird Hazard) کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طار ق پرویا ‘ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل سمیت پولیس ‘ ماحولیات او رکنٹونمنٹ بورڈ کے افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی جی نے شہر میں پتنگ بازی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پی اے ایف کی حدود میںکبوتر بازی پر عائد پابندی پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے اور آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے ایئر بیس کی فضائی حدود میں ہر قسم کے سیوریج مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور صفائی کے انتظامات مثالی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا فضائی حدود میں گندگی کے ڈھیروں پر آنے والے پرندوں سے ہماری پاکستان ایئر فور س کے قیمتی اثاثہ جات جہازوں کو شدید نقصان پہنچنے کااندیشہ ہوتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow