ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول اور ملٹری ادارے بھرپور وسائل استعمال کررہے ہیں برگیڈئیر احسن وقاص

ٹڈی دل کاخاتمہ ‘سول ‘ ملٹری ادارے بھر پور وسائل کے ساتھ سرگرم
ٹڈی کی تلفی کیلئے مشینری ‘ افرادی قوت استعمال میں لائی جائیگی ۔ بریگیڈیئر احسن وقاص
محکمہ زراعت ‘دیگر اداروں کے فیلڈ سٹاف پر مشتمل 21سروس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
ضلع‘ تحصیل کے علاوہ گاﺅں کی سطح پر کوارڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں
ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری مشینری ،افرادی قوت ‘سپرے کیلئے کیمیکل کی وافر مقدار موجود ہے ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

سرگودہا(02جون2020)تھری ایئرڈیفنس بریگیڈ کمانڈ کے بریگیڈئیر احسن وقاص نے کہا ہے کہ کرونا کے بعد ہمارا آنے والوں دنوں میں ٹڈی دل سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیشگی انتظامات کئے جائیں۔ کاشتکاروں میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلے سپرے ضروری مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ وہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں ٹڈی دل کے حوالے سے منعقدہ اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں بریگیڈ یئر ظفر ،کرنل سرفراز اور کرنل نعمان ،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی نے شرکت کی۔ بریگیڈئیر احسن وقاص نے بتایا کہ ایک محتاط سروے اور عالمی اداروںکی رپورٹ کے مطابق ایران اور افریقہ سے ٹڈی دل کے بڑے جھنڈ پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح انڈیا کی 9ریاستوں میں ٹڈی دل بڑی تعداد میں موجود ہے اور انڈیا ایسے جھنڈ کو تلف کرنے میں ناکام رہا ہے اور راجستھان سے ٹڈی دل کے جھنڈپاکستان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فوج اس آفت سے نبرآزماہونے کیلئے اپنے سول اداروں کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق تمام صوبائی محکمہ زراعت ،پاک فوج اور کمیونٹی کی مشترکہ ٹیمیں سرگودہا سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور سروے اور کنٹرول آپریشن کرہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے کاشتکاروں کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوںنے ضلعی انتظامہ پر تمام جدید زرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹڈی دل سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے سپرے سمیت تمام اقدامات پیشگی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک میںٹڈی دل کے چھوٹے جھنڈ ساہیوال اور سلانوالی کے بعض دیہاتوں میں آئے جنہیں بروقت آپریشن کر کے تلف کر دیا گیا یا وہ یہا ں سے دوسرے علاقوں میںمنتقل ہوئے تاہم ضلع بھر میں پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کاشتکاروںکی راہنمائی اور آگاہی کیلئے ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کے فیلڈ سٹاف پر مشتمل 21سروس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع اور تحصیل کے علاوہ گاﺅں کی سطح پر کوارڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ کاشتکاروں میں بھر پور آگاہی مہم جاری ہے۔ جبکہ پی ڈی اے ایم اے کے ماسٹر ٹرینر بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ جو محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کو ٹڈی دل سے موثر انداز میں نمٹنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہاں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری مشینری ،افرادی قوت اور سپرے کیلئے کیمیکل کی وافر مقدار موجود ہے ۔ اجلاس میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اداروں کے ملازمین کی مشترکہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر بھی اتفاق پا گیا تاکہ ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کو موثر انداز میںناکام بنایا جاسکے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow