چینی اور گھی کے سٹے بازوں کے خلاف تاحال کاروائی شروع نہ ہوسکی

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)حکومتی احکامات کے برعکس سرگودھا میں چینی اور گھی کے سٹہ بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کروائی شروع نہ ہو سکی ، ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ سرگودھا سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں چینی، گھی اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ٹاسک دیا تھا، جس پر صرف گندم کی ذخیرہ اندوزی پر انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی تو عمل میں لارہی ہے مگر چینی اور گھی کے سٹاکسٹ /سٹہ باز وں کے خلاف تاحال کسی قسم کا ایکشن نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے یہ اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں، چینی اور گھی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے ،حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں 58سٹہ باز/ذخیرہ اندوز موجود ہیں جن کے کوائف پہلے ہی انتظامیہ کو ارسال کئے جا چکے ہیں ان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر سٹاکسٹ/سٹہ بازوں کو سیاسی نمائندوںکی آشیر باد حاصل ہے اور بعض انتظامی افسران کے نزدیک ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow