یوٹیلیٹی سٹوروں کارپوریشن سرگودہا میں گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی گئی

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سرگودھا زون میں وسیع پیمانے پر مالی بد عنوانیوں اوربے ضابطگیوں کا انکشاف، ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے خفیہ اور اعلانیہ چھان بین شروع کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق یہ اہم انکشافات باہر سے نہیں بلکہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سرگودھا کے ملازمین کی جانب سے کئے گئے کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ملک بھر میں عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاءفروخت کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کےلئے کوشاں ہے ،مگر سرگودھا کے بعض افسران اشیاءکی وسیع پیمانے پر مبینہ خرد برد اور مالی بد عنوانیوں کے ذریعے عوام تک حقیقی ریلیف پہنچنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، یہی نہیں اپنے ان مذموم مقاصد کےلئے نچلے ملازمین کو استعمال کیا جاتا ہے ، چیکنگ اور ایریا منیجرز کے ذریعے سٹور انچارج صاحبان سے کسی بھی دستاویز پر دستخط کروانا آسان ہے بصورت دیگر انہیں نوکریوں سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں سنٹرل منیجر ایچ آر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پاکستان کی جانب سے خفیہ اور اعلانیہ چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow