اینٹی کرپشن کی جانب سے سیل کی گئی جناح مارکیٹ کی دوکانیں رشوت لیکر کھولے جانے کا انکشاف

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)اینٹی کرپشن کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل ہونیوالی جناح مارکیٹ میں محکمہ مال کی ملی بھگت سے دوکانیں ڈی سیل کئے جانے کا انکشاف، حکومتی خزانے کو پونے پانچ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے پر تحصیل کونسل حکام نے کاروائی کےلئے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کر لیا، چیف آفیسر تحصیل کونسل کی جانب سے گزشتہ روز حکام بالا کو رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ 18اکتوبر2018کو مجموعی طور پر4کروڑ 86لاکھ کی عدم ادائیگی پر اینٹی کرپشن اور سابقہ ضلع کونسل نے سرکاری جناح مارکیٹ کی اربوں روپے مالیتی 51دوکانیں سیل کی تھیں، اور طے کیا گیا تھا کہ دوکانیں صرف واجبات کی ادائیگی کی صورت میں ہی ڈی سیل کی جائیں گی، تحصیل کونسل حکام کے مطابق اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ مال اور کالونی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفالٹرز سے ساز باز کر کے واجبات وصول کئے بغیر دوکانیں ڈی سیل کر دی گئیں،جس سے پونے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان قومی خزانے کو پہنچا ہے لہذااےڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکو فوری طور پر ایکشن لینے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow