ڈویژن بھر میں بننے والے پبلک ٹوائلٹ چار سال گزرنے کے بعد بھی فعال نہ ہوسکے

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے)عوام کی سہولت کےلئے ڈویژن بھرمیں مختلف مقا ما ت پر تعمیر کئے گئے پبلک ٹا ئلٹس فعال نہ ہو سکے ، اور اس مد میں حکومتی خزانے کو خطیر نقصان پہنچ رہا ہے ،سابق کمشنر سرگودہا ندیم محبوب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر ڈویژن کے چاروں اضلاع کی شہری حدود میں مجموعی طور پر 21پبلک ٹائلٹس تعمیر کئے گئے جن میں سے تیرہ ضلع سرگودہا میںچار ضلع خوشاب میں ، میانوالی مےں تےن اور بھکرکی چار شامل ہیں، یہ ٹائلٹس خصوصی طور پر ڈیزائن کرکے ان پر خطیر فنڈز خرچ کئے گئے ،اور مطلوبہ سہولیات سے قبل ہی متعلقہ اداروںکے سپرد کر دیئے گئے ،مگر دو سال بعد بھی یہ پبلک ٹائلٹس فعال نہ کئے گئے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ ڈویژنل انتظامیہ بھی اس حوالے سے واضح احکامات جاری کر چکی ہے مگر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے فنڈز اقساط میں فراہم کئے گئے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی،ان کی جلد فعالی کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow