پنجاب کے سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

سرگودھا ( محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب کے سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرگودھا سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز اور سیکنڈ ایئر کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ تفصیل کے مطابق سرکاری کالجوں میں بھی آن لائن کلاسز شروع ہوں گی اس ضمن میں پالیسی دستاویز تیار کر لی گئی ہے۔آن لائن کلاسز کا اجراء کیبل ٹی وی، واٹس ایپ اور موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے صوبے کے تمام ڈائیریکٹرز کالجز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 4 جون کو منعقد ہونے والے اجلاس میں آن لائن کلاسز کے منصوبے کو نافذ کرنے کا لائحہ عمل مرتب ہوگا۔ لاک ڈاون کے باعث پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تین مہینےسے کلاسز بند ہیں۔ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے زرائع کا کہنا ہے کہ کالج بند ہونے سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے، آن لائن کلاسز کا منصوبہ رواں مہینے ہی نافذ کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عاشق حسین کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے کالجز اور شہری علاقوں کے کالجز کی آن لائن پالیسی الگ الگ ہوگی، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے مطابق اساتذہ کو آن لائن کلاسز کیلئے پالیسی دیں گے اور آن لائن کلاسز کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow