گندم خریداری میں ناکامی چھپانے کیلئے محکمہ ائے روز اکھاڑ پچھاڑ کرنے لگا

سرگودھا (اشرف قریشی سے ) حکومت پنجاب دوران سیزن افسران کے تبادلے کر کے اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے لگی. ہمارے نمائندے کے مطابق حکومت پنجاب گندم خریداری ہدف مکمل نہ ہونے اور اپنی ناکام پالیسیوں کو دور کرنے کی بجائے محکمہ فوڈ کے افسران کی اکھاڑ بچھاز شروع کر دی. جس سے اندیشہ پیدا ہو گیا ہے کہ حکومت پنجاب خود کسانوں سے گندم خریدنے میں مخلص نہیں سرگودھا میں اس وقت گندم خریداری کا تقریباً 70 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کا زیادہ کریڈٹ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا ارشد احمد وٹو کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہتر حکمت عملی سے دن رات محنت کرکے کسانوں سے گندم خریدی. جس کا اعتراف متحدد بار ضلعی انتظامیہ سرگودھا کرچکی یین. مگر حکومت پنجاب نے اپنی ناکام پالیسی کو چھپانے کے لئے ارشد احمد وٹو کو لاہور تبدیل کر دیا جبکہ انکی جگہ لاہور سے انجم سردا کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا لگا دیا گیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow