کسی چمتکار کیلئے چھوٹے تاجروں نے دو سو روپے والے بانڈز کی خریداری تیز کردی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر چھوٹے تاجروں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے 15 جون کو ہونیوالی قرعہ اندازی کیلئے 200 روپے والے بانڈز کی خریداری شروع کردی ہے تاکہ انعام نکلنے کی صورت میں ان کی معاشی مشکلات کم ہوں پرائز بانڈ ڈیلرز نے بانڈز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی اضافی رقم وصول کرنا شروع کردی ہے قبل ازیں 200 روپے والا پرائز بانڈ 7 سے 10 روپے زائد قیمت پر مل جاتا تھا اب یہ بانڈ 15 سے 20 روپے میں زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow