ڈینگی ،کورونا ،ٹڈی دل ،پٹرول بحران عوام اذیت سے دوچار ہیں راؤ طاہر مشرف

سرگودھا (بیورو رپورٹ) موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ایک مصیبت ختم نہیں ہوتی دوسری ملک کو گھیر لیتی ہے ان حالات میں پوری قوم اللہ تعالیٰ سے اجتماعی طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگے تاکہ ہم بحرانوں سے نکل سکیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ٹڈل دل حملے‘ ڈینگی اور اب پٹرول کا بحران ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے دنیا بھر میں جہاں پٹرول وافر مقدار میں سستے داموں فروخت ہورہا ہے یہاں پر حکمران اپوزیشن کو کچلنے میں لگے ہیں ان کی عوامی مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں دنیا بھر میں جب پٹرول سستا ہورہا ہے تو پاکستان کے پاس پٹرول ذخیرہ کرنے کا نظام ہی نہیں یہی صورتحال پینے کے پانی کی بھی ہے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول سپلائی کرنے کیلئے وسائل ہونے چاہئیں تاکہ عوام 75 روپے والا پٹرول 155 روپے میں خریدنے پر مجبور نہ ہوں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام مجبوراً تنگ آمد بجنگ آمد کے مترادف حکومت کے سامنے کھڑے نہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow