کورونا وائرس کو سیرئیس لیا جائے ڈاکٹر خلیل رانا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کرونا وائرس کو سنجیدہ لیا جائے اس وقت تک پاکستان میں 78 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریض آچکے ہیں خوش قسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد بھی 27 ہزار سے زائد ہوچکی ہے تھوڑی سی احتیاط مزید مریضوں کو صحت یاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کے ماہر امراض ناک‘ کان‘ گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو جنم دے رہا ہے کسی قسم کی افواہیں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کو بڑھا سکتی ہیں ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرونا نہیں ہے وہ یہ دیکھ لیں کہ اس سے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز جن کی تعداد 562 سے زائد ہے وہ صرف پنجاب میں متاثر ہوئے ہیں ان میں سے کئی ڈاکٹرز دیگر افسران زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ خدا راہ کرونا کو سنجیدہ لیں اور احتیاط کریں خصوصاً ہاتھ دھونا‘ وضو کرنا‘ ماسک لگانا لازمی یقینی بنائیں تاکہ اس وباء سے خود اور دوسروں کو بچایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow