تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ ڈی پی او کا نوٹس زخمی ملزم پولیس نے حراست میں لے لیا

سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا ڈی ایس پی کوٹ مومن سے رپورٹ طلب
سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس ملزم یاسر کو جو کہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا کو برآمدگی اسلحہ و مال مسروقہ کے لیے لے جارہی تھی کہ ہجن کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور ملزم یاسر کو چھڑا کر لے گئے پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان یاسر کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کو برائے طبی امداد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow