کرپشن کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار

سرگودھا:کرپشن کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:پولیس کا کام لوگوں کی خدمت اور ان کی جان ومال کی حفاظت ہے کسی بھی ناجائز فائدے کیلئے شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کو ناظم علی نے درخواست گذاری جس پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف، کنسٹیبل قمر عباس اور ڈرائیور کنسٹیبل شہزاد کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے، قواعد کی خلاف ورزی اور رشوت لینے کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow