سرگودہا پولیس کے ترجمان کی خبریں

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزیدچھ ملزمان گرفتار، چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے وقاص احمد سکنہ چک89جنوبی سے چرس416گرام، تھانہ ساجد شہید پولیس نے حمزہ طارق سکنہ اقبال کالونی سے چرس200گرام، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد خالد سکنہ چک174شمالی سے رائفل7ایم ایم، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے اظہر اقبال سکنہ دلے والا سے بندوق12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے احمد حسن سکنہ سالم سے پسٹل30بور اور تھانہ ساہیوال پولیس نے تصور عباس سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)
سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے چرس1.050کلو گرام

 

وپسٹل30بور برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان محمد نواز ولد غلام حسین سکنہ چک86شمالی سے چرس1.050کلو گرام جبکہ محسن سلیم ولد محمد سلیم سکنہ 48شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow