وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) نوشہرہ کی اہم بکھوال برادری کے رکن ملک محمدناصربکھوال گزشتہ دنوںراولپنڈی اہسپتال میں وفات پاگئے دوران علاج مرحوم کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کی قل خوانی راولپنڈی ان کی رہائش گاہ پر اداکردی گئی جس میں ہرمکتبہ فکرکی اہم شخصیات اورمقامی برادری نے شرکت کی اس موقع پرغم زدہ بکھوال برادری کے رہنماوں ملک طارق بکھوال ملک محمدشاہدبکھوال ملک رب نوازبکھوال ملک جاویدبکھوال اور دیگرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک محمدناصربکھوال مرحوم کروناکامریض نہیں تھااور نہ ہی کسی قسم کے کوروناسے وفات پانیوالے مریضوں کی طرح ا یس او پیزکے تحت اس کے گھر کوسیل کیا گیااور نہ ہی پسماندگان گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے لیکن ایک قومی اخبارایکسپریس کے نمائندہ نوشہرہ وادی سون نے ناصربکھوال کوبلاتحقیق کئے کوروناکامریض بنا ڈالااور بکھوال برادری کو کورونا جیسے موذی مرض کے اس نازک دور میں معاشرے میں اچھوت بنانے کی کوشش کی گئی جس سے ہمیں شدیدذہنی کوفت کاسامناکرناپڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری بکھوال برادری مذکورہ اخبارکے نمائندے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اوربغیرتحقیق کئے خبرشائع کرنے پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)وادی سون پریس کلب میں صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا چیئرمین ملک زاہد فاروق اعوان کے جواں سالہ بھتیجا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،دعادرجات بلندی کی گئی اور صدر ملک احمد سعید اعوان کے بیٹے کی پیدائش پرنیک خواہشات، مبارکباد ، عمردرازی کی دعا کی گئی اس موقع پر ملک عبدالرحمن میاں تنویر الحسن ملک نواب خان ملک جرار اعوان سلیم للہ ملک گل جہان ملک محمودحسنین جوڑا ملک مختار اجمیری ملک محمد عزیز ملک رضوان ملک ذیشان ملک وسیم ملک دلاور اکرام ملک نعمان اسلم اعوان ملک سلیمان ملک فرحان اور دیگر صحافی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow