مطالبات منظور نہ ہوئے تو اپنا احتجاج مزید آگے بڑھائیں گے صدر ربجا نثار احمد

اسلام آباد ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس عامر سجاد سید چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ربجا کے دونوں گروپوں کے صدور نثار احمد،سردار شوکت محمود سمیت کمیٹی کے تمام ممبران نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے خیا لات کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کا بھی اظہار کیا ۔
کمیٹی نے مشترکہ فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہ وہ فوری طور پر PIO سے ٹائم لے کر ملاقات کی جائے تا کہ ان سے عید کے دن کمیٹی سے ملاقات میں کیے گئے وعدوں کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بات ہو سکے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے کوئی ممبر پی آئی ڈی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں نہیں بیٹھے گا
کمیٹی ممبران نے مطالبات نہ مانے کی صورت میں بھرپور تحریک دوبارہ شروع کرنے کی بھی تجویز دی ہے جس کا پی آئی او صاحبہ سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow