کورنا کے مصدقہ مریضوں کے قریبی لوگوں کے ٹیسٹ ہر حال میں یقینی بنائے جائیں ڈپٹی کمشنر

سرگودہا (03 جون 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کے مصدقہ مریضوں کے لواحقین اور روابط کے زیادہ سے زیادہ نمونے حاصل کریں اوران کی لیبارٹری تشخیص یقینی بنائیں تاکہ ناگہانی اموات کو روکا جاسکے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں تاکہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی وکورونا کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سمیع اللہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن ‘ تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا احتیاطی تدابیر کی صریحا خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس سے اس مرض کے متعدی ہونے اور شرح اموات بڑھنے کے خدشات سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا احتیاطی تدابیر کے اطلاق کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا کے علامات والے مصدقہ اور شدید مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ہوم آئسولیشن مریضوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ او ر تھرموسکیننگ کو ریکارڈ کاحصہ بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد کورونا ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔کورونا کے مریضوں کی تلاش کو تیز تر کیا جائے تاکہ اس بیماری کے پھیلا ¶ کو روکنے میں مدد مل سکے ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 3300 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 492 میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 11اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی کورونا مریضوںکی تعداد 312 ریکارڈ کی گئی جن میں سے 182 مشتبہ پازٹیو جبکہ 130ان کے روابط تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2102 مسافروں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 944 مقامی ذرائع ‘494 تبلیغی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 187 تمام زائرین اور 494 تبلیغی کو فارغ کر دیاگیا ہے ۔اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس بھر پو رانداز میں جاری ہے او ر2011سے لے کر اب تک ایک بھی ڈینگی کا مریض فوت نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی وکورونا اقدامات کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow