دوکاندار نو ماسک نو سروس کی پالیسی اپنائیں عثمان بزدار

دوکاندار”نوماسک،نوسروس“کی پالیسی پر عمل کریں تو کوروناکا پھیلاﺅ کم ہوگا:عثمان بزدار
احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا، حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے
لاہور3جون: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک،سینی ٹائزراورسماجی فاصلہ ضروری ہے۔دوکاندار ”نوماسک،نوسروس“کی پالیسی پر عمل کریں تو کوروناکا پھیلاﺅ کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ احتیاطی تدابیر سے شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow