ضلع بھر میں پیٹرول کی قلت جاری پٹرول کے حصول کیلئے لمبی لمبی لائنیں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) شہر بھر میں پٹرول کی قلت بدستور جاری‘ شہری دن رات پٹرول کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی حکومت کو کوس رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے عوام کو سکھ کا ایک سانس نہیں ملا پہلے آٹا‘ چینی مافیا نے عوام کو لوٹا پھر چکن مافیا سرگرم ہوگئی اب پٹرول مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب یہ مافیا اپنا کام کرلیتی ہے تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ہوش آجاتا ہے اتنی بیڈ گورننس والی حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ یہ کہتے نہیں تھکتے عمران خان ایماندار ہیں ایسی ایمانداری کا قوم کو کیا فائدہ جس میں قوم اپنی جمع پونجی مافیا کے ہاتھوں لوٹا رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور مافیا کیخلاف سخت ایکشن لے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow