ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی صاحبان کو پٹرول پمپوں کے ٹینک اور پیمانے چیک کرنے کا حکم

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرگودھا کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ محکمہ لیبر کے افسران اور پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپس پر اچانک چھاپے ماریں اور وہاں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ان کے پیمانے بھی چیک کریں اور جو لوگ حکومتی نرخوں سے زائد پر تیل فروخت کررہے ہیں ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو پٹرول پمپ مالکان پٹرول کی سپلائی میں رکاوٹ ہیں ان کے پمپ فوری سیل کردیئے جائیں اور کسی کیساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے تاکہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow