عدالتی امور کیسے انجام دیئے جائیں گے چیف جسٹس نے ھدایات جاری کردیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا وائرس سے بچاو اور لاک ڈاون کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نےہدایات جاری کردیں ، سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام سیشن ججز کو دو ہفتوں کیلئے ضروری کیسز کی سماعت کیلئے ججز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ، جبکہ پنجاب بھر میں خدمات انجام دینے والی خواتین ججز کو ڈیوٹی سے استثنی مل گیا، ایڈیشنل سیشن ججز درخواست ضمانت بعد از ضمانت ، حبس بے جا کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ، پنجاب کے سول ججز اور مجسٹریٹس عبوری ضمانت، ریمانڈ سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے، کوئی بھی کیس عدم پیروی پر خارج نہ کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ
پنجاب بھر میں خواتین عدالتی ملازمین کو بھی حاضری سے استثنی دے دیا گیا، پنجاب بھر کی عدالتوں میں کوئی بھی داخل نہیں ہوگا، سائل بھی صرف شدید ضروری حالت میں داخل ہوسکے گا، سیشن ججز متعلقہ بارز کے صدور اور سیکرٹریز سے ملاقات کریں گے
جوڈیشل ریمانڈ کے قیدیوں کےریمانڈ سے متعلق مجسٹریٹ جیل کا دورہ کرکے فیصلہ کریں گے
سرگودھا سمیت پنجاب کی عدالتوں میں تمام عملہ ماسک پہنے ہوگا، ہر عدالت کے باہر ایک سینی ٹائرزر رکھا جائے گا، ہر گزرنے والا ہاتھوں کو جراثیم کش کرکے ہی داخؒل ہوسکے گا، سویشن ججز ، متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ماسک اور سینی ٹائرزرز کا بندوبست کریں گے، عدالتیں روزانہ اپنے کیسز کی سماعت صبح 10بجے تک مکمل کر لیں گی.w

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow