لوکل گورنمنٹ افسران کی ٹرینگ کا پہلا مرحلہ مکمل 108 افسران نے ٹرینگ میں حصہ لیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )محکمہ بلدیات پنجاب میں 108لوکل گورنمنٹ افسران کی آن لائن ٹریننگ کا پہلا فیز کامیابی سے اختتام پزیرہو گیا۔ چار ہفتے تک جاری پروگرام میں مختلف مقامی حکومتوں میں نئے تعینات افسران نے فیلڈ اور تعیناتی کے مقام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروکیورمنٹ، ٹیکس، لوکل گورنمنٹ قوانین، میونسپل سروسز، پروجیکٹ مینجمنٹ، کمیونی کیشن سمیت پاکستان بھر سے متعدد شعبوں کے ماہرین نے افسران کو اہم موضوعات پر لیکچر دئیے۔سربراہ آن لائن ٹریننگ پروگرام اور سپیشل سیکریٹری بلدیات بابر امان بابر کہتے ہیں کہ تمام افسران خوش قسمت ہیں کہ سروس کے آغاز پر ہی انہیں اپنے سینئر ترین افسران، شعبہ کے ماہرین کی رہنمائی اور تجربہ سے استفادہ کا موقع میسر آیا ہے جو ان کے کیریئر کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہو گا۔سربراہ ٹریننگ پروگرام بابر امان بابر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا تجربہ مختلف اعتبار سے مفید اور کامیاب رہا کیونکہ سرکاری اکیڈمیوں میں ٹریننگ کروانے کے مقابلے میں آن لائن ٹریننگ پروگرام پر خرچ صرف پانچ لاکھ دس ہزار روپے رہا جبکہ بصورت دیگر یہ خرچ دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے ہوتا۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کا حصہ بننے والے افسران کو اپنا اثاثہ سمجھتی اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی میں ان کے کردار کو ناگزیر قرار دیتی ہے۔امید ہے کہ پروگرا م کے دوسرے فیز میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی افسران سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow