فراڈ کے مقدمے کا ملزم گرفتار تھانہ ساجد شہید نے گرفتار کیا

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، 2014سے فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد خورشید وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تصور حسین ولد الطاف حسین سکنہ غنی پارک سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے اپریل2014 کو ڈیفنس ٹاؤن بھلوال کے رہائشی عرفان صفدر ولد صفدر علی کو جعلی چیک دیا جو کہ اکاوئنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنرہوگیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow