عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سزا اور جرمانہ کیلئے تیار ہوجائیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب سمیت ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینےکیلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر صاحبان ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے، جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ، عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500روپےجرمانہ، دوکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دوکاندار کو 2000 جرمانہ۔دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپےجرمانہ، بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ ، جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow