بازاروں کے اندر کار ریڑھی اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا جائے گا نو ماسک نو سروس پر ہر حال میں عمل کروائیں گے راشد گرمالہ

سرگودھا (اسٹاف رپورٹر )
اندروں بازار ریڑھی کار اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کے لیے جامہ منصوبہ تیار ۔داخلی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند خلاف ورزی پر جرمانو کی بجاے سامان ضبط کر لیا جائے گا گزشتہ روز میٹرو پولیٹن میں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تجاوزات اور کرونا لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے تاجر تنظیموں کے اجلاس کے شرکا سے راشد محمود گرمالہ نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سوموار سے وسیح اپریشن کے تحت بھر پور کاروائی شروح کی جا رہی ہے جبکہ کرونا ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوکانوں کو سیل بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کروانے جائے گے ۔تاجر دکانوں پر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ نو ماسک نو سروس کے تحت نمایا جگہوں پر پینا فلیکس آویزاں کریں اور حکومتی اقدامات کے تحت بھر پور ساتھ دیتے ہونے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد دیں اس موقع پر تاجروں کو بطور نمونہ پینا فلیکس فراہم کے گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow