معروف سیاستدان چوہدری محمد علی بگا مرحوم کے ختم قلم ادا کردینے گئے

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے) چوہدری محمد علی بگا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ ان کی وفات سے سرگودھا میں عوامی اور بے باک سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد ۔ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے چوہدری محمد علی بگا کے رسم قل کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ رسم قل میں بڑی تعداد میں سیاسی۔ سماجی ۔ مذہبی ۔ تاجر۔ ڈاکٹرز ۔ وکلاء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم چوہدری محمد علی بگا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی میں علماء کرام نے چوہدری محمد علی بگا کی مغفرت۔ بلندی درجات اور ان کے پسماندگان۔ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کروائی۔ اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ ہمیں اپنی آخرت سنوارنے کی تیاری کے لئے نیک اعمال کرنے چاہیئں۔ اللہ تعالی سے ڈرنا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہمیں خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی پانچ وقت کا نمازی بنانا ہو گا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے اللہ تعالی کے حضور کورونا وائرس کے خاتمہ اور اس سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow