کورونا کے معجزات پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ میں۔ 35 نمبر حاصل کرنے والوں کو پاس قرار دے دیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے) قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے خوشخبری، پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ میں 35 نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا، رواں سال کورونا وائرس کے باعث لاء گیٹ کا امتحان نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو مشروط وکالت لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوان وکلاء کی سہولت کے لیے فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے وکالت لائسنس کے لیے لاء گیٹ میں پچاس نمبرز حاصل کرنا ضروری تھا، گزشتہ سال چالیس نمبرز والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کیا۔اب کورونا وائرس خدشات کے باعث 35 نمبرز والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ جمیل اصغر بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مشروط وکالت لائسنس حاصل کرنے والے امیدواروں کو تین سال میں امتحان پاس کرنا لازم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow