سرگودہا پریس کلب کے ممبران کو تعلیمی اداروں کی فیس میں ساٹھ فیصد رعایت ہوگی ادویات کی خریداری اور ٹیسٹ پر بھی بیس سے پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی

سرگودھا(      )سرگودھا پریس کلب کے ممبران ودیگرصحافیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں رعائت، صحافی اور اس کے اہلخانہ کو طبی سہولیات میں رعائت، لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت اور چار بڑےمیڈیکل سٹورز پرادویات میں 20فیصدتک رعائت فراہم کرنے کے کام کاآغازہوچکاہےجبکہ صحافی کالونی،صحت کارڈز،پریس کلب کی تعمیرومرمت اور دیگر امور کے لئے کوشاں ہیں،پریس کلب میں شادیوں کے انعقادپرمکمل پابندی عائدکردی گئی ہےجبکہ کسی بھی دیگرصحافتی ادارے کے ممبران کوپریس کلب میں سیاسی سرگرمی کی قطعا” اجازت نہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال نے مجلس عاملہ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر شاہین فاروقی،امیر افضل ملک ،عبیداللہ طاہر،امجد پرویز،ملک محمد اصغر، ذوالفقار ہاشمی، ملک محمد اقبال،عاصم خان ،رانا محمد اشرف، شیخ نعیم طاہر نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور پریس کلب کوفعال بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سکولز ایسوسی ایشن نے ممبران پریس کلب کے بچوں کے لئے فیسوں میں 60 فیصد رعایت کا اعلان کیاہے جبکہ سرگودھا شہر کی چندلیبارٹریوں پر صحافیوں اوران کے اہل خانہ کو ٹیسٹ میں رعائت دی گئی ہے اور شہر کے چار بڑےمیڈیکل سٹورز پر رعایت کے ساتھ ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں ممبران ومیڈیاپرسن پریس کلب انتظامیہ سے رعایت کے حوالے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔پریس کلب سرگودھا کے غیر فعال ممبران کو فعال بنانے کے لئے بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ جبکہ آئندہ چند دن میں پریس کلب کی مختلف کمیٹیاں بنانے کابھی اعلان کیاگیا تاکہ ٹیم ورک کے تحت پریس کلب کوزیادہ موثراورفعال بنایاجاسکے۔اجلاس میں رانا افضل حنیف کی اہلیہ، ملک محمد معظم کے سمدھدیوں کے انتقال،عمران گورائیہ،ملک محمد اقبال کی والدہ سمیت بیماروں کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow