الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودہا شمالی کا اجلاس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

الخدمت فاونڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کا اجلاس زیر صدارت رانا ندیم علی ہوا جس میں جملہ تحصیلوں کے صدور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اور اپنی اپنی تحصیل کی کارکردگی رپورٹ پیش کی رانا ندیم علی نے ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالمنعم اعوان کی مشاورت سے محمد عمران خان کو سیکریٹری آرفن نامزد کردیا رانا ندیم علی نے کہاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے سالانہ ڈونرز کانفرنس کا انعقاد مشکل لگ رہا ہے اس لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کی جائے کہ الخدمت فاونڈیشن کے آرفن کیئر پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا جائے تاکہ اس پروگرام کو جاری رکھنے میں مدد مل سکے اجلاس میں عمران حسن اعوان،ابوبکر علی گجر،رانا امان اللہ،نومنتخب سیکرٹری آرفن محمد عمران خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow