بجٹ میں تاجر برادری کے مسائل حل کئے جائیں صدر انجمن تاجران سرگودہا شیخ ندیم خاور

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )وفاقی بجٹ میں تاجر برداری کو مسائل مد نظر رکھا جائے ، بجٹ کی تیاری کے وقت بجلی ، گیس گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس سمیت شرح سود کو 5 فیصد تک لانے کے اقدامات کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور اور جنرل سیکرٹری محمد سیلمان مرزا نے کہا کہ وفاقی حکومت مالی سال 2020-21 کے لیے وفاقی بجٹ کی تیاریاں میں تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی حکومت سے بجٹ میں کورونا ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا۔آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے وفاقی حکومت نے کمر کس لی جبکہ تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت سے کورونا ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور اور جنرل سیکرٹری محمد سیلمان مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے۔ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتکاروں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ شرح سود کو پانچ فیصد تک لائےتاکہ صنعتیں چلیں۔شیخ ندیم خاور کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں حکومت ایمپورٹ ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ خام مال باآسانی ایمپورٹ کیا جاسکے۔دوسری طرف کورونا وائرس کے باعث جولاک ڈاؤن ہوا تھا اس میں تاجروں کونقصان اٹھانا پڑا۔حکومت بنکوں سےلین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرنے کےساتھ ساتھ پنجاب میں ٹوکن ٹیکس اورگاڑیوں پرعائد دیگرٹیکسوں میں کمی کرے۔صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے حکومت کا مکمل ساتھ دیا تھا، اب حکومت کو چاہیے کہ وہ انکا بھی خیال رکھے اور بجٹ میں ریلیف دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow