اگلا ہفتہ کورونا مریضوں کے حوالے سے انتہائی اھم ہے اعدادو شمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا، سرکاری ڈیٹا کے مطابق یکم رمضان پر مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔عید پر مارکیٹیں کھولنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کوورنا کے مثبت افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے ریکوری ریٹ 7 اعشاریہ 34 فیصد اور پنجاب میں کورونا سے ریکوری ریٹ 5 اعشاریہ 22 فیصد ہے۔ اسی طرح ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ ایک اعشاریہ 2 فیصد اور پنجاب میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ 9 اعشاریہ ایک فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلا ہفتہ کورونا کیسز کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔دوسری جانب کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے فوج اور رینجرز کی مدد حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وفاق اورپنجاب نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو جرمانوں کے ساتھ اخلاقی سزائیں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو ایس او پیز پر عملدرآمد کر انے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow