سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی طرف سے بھی حساس پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے کا انکشاف، محکمہ تعلیم نے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی احساس پروگرام سے رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر محکمہ تعلیم نے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے سرگودھا سمت پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔کمیٹی احساس  پروگرام سے رقم وصول کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان اور مظفرگڑھ کے اساتذہ کے خلاف پہلے سے محکمہ تعلیم نے کارروائی کا آغاز کررکھا ہے۔یاد رہےچیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا تھا کہ ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین بھی وظیفہ وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow