کورونا کا پھیلاؤ آئی جی پنجاب نے نیا حفاظتی مراسلہ جاری کردیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ۔آئی جی پنجاب نےپولیس افسران و اہلکاروں کے لئے نئے خفاظتی مراسلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کورونا نے سینکڑوں اہلکاروں کو متاثر کیا، بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی،جس پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کی طرف سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرامدنہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے مراسلہ میں کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے پولیس اہلکار خود کیسے بری الزمہ ہیں؟آئی جی پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے افسران و اہلکاروں کے لئے نئے حفاظتی انتظامات بارےمراسلہ جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow