پٹرول کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ طلب اور رسد کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے عبداللہ نئیر شیخ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )عوام کو پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے خصوصی اقدامات کیاجائے رہے ہیں ، اور روزانہ کی بنیادی پر آنے والے پٹرول کی سخت مانیڑنگ کے تمام تحصیلوں کے اے سی صاحبان سرکاری ریٹ پر فروخت کروانے میں مصروف عمل ہے ،ضلع بھر میں 3لاکھ 67 ہزار لیٹر پمپوں فراہم کیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشز سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کیا ، انہوں نےکہا کہ پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اٹھایا جائے رہے ہیں ، گذشتہ روز ضلع کی 7تحصیلوں کو میں مجموعی طور 3 لاکھ 67ہزار تیل فراہم کیا گیا ،جس میں تحصیل سرگودھا کو 2 لاکھ 48 ہزار ،کوٹ مومن 10 ہزار ، بھلوال 64 ہزار ، بھیرہ 10ہزار ،سائیوال 25 ہزار جبکہ تحیصل سلانوالی کو 5 ہزار لیڑ تیل فراہم کیا گیا ہے، تمام تحصیلوں کے اےسی صاحبان اپنی اپنی حدود میں عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے جبکہ سرکاری ریٹ سے زائد فروخت کرنے والوں کے پمپ سیل اور جرمانے بھی کیا جائے رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow