صوبہ بھر میں ہائی سکولوں میں لیب اٹینڈینٹ عرصہ دراز سے صرف ایک ہی گریڈ میں نوکری کرنے پر مجبور

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )صوبہ بھر کے سات ہزار ہائی سکولوں میں کام کرنے والے لیب اٹینڈنٹس عرصہ دراز سے گریڈ 4 میں ترقی کے منتظر، ترقیاں نہ ملنے سے لیب اٹینڈنٹ گریڈ ایک میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سات ہزار ہائی سکولوں میں کام کرنے والے لیب اٹینڈنٹس عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔ ترقیاں نہ ملنے سے لیب اٹینڈنٹ گریڈ ایک میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے وعدوں کے باوجود لیب اٹینڈنٹس کو گریڈ چار نہ دیا۔لیب اٹینڈنٹ زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی مخالفت کی وجہ سے لیب اٹینڈنٹ کو ترقیاں نہیں مل سکیں۔ حکومت ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے اور گریڈ چار دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاں نہ ملیں تو لیب اٹینڈنٹ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ کی 36 اتھارٹیز کو تین ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ کی 36 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تین ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ فنڈز اساتذہ اور ملازمین کی مالی امداد اور لیو انکشیمنٹ ادا کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔ فنڈز کی رقم ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاؤنٹ نمبر فائیو میں منتقل کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow