مختلف ٹرینوں کے نئے سٹاپ منظور کرلئے گئے ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے پاکستان ریلوے نے عوام کے سہولت کے پیشِ نظراب تک چلائی جانے والی اپ اینڈ/ڈاون کی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر مزید سٹاپ دینے کا فیصلہ ، ملت ایکسپریس سمیت متعدہ ٹرینوں کے سٹاپ بڑھا دئیے، تفصیلات کے مطابق ملتان۔ کراچی کے درمیان چلنے والی بہاو الدین زکریا ایکسپریس ((25Up/26Dnکو ٹنڈوآدم،شہداد پور،پڈعیدن ، لاہور۔ کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس (27Up ´28Dn/)کوصادق آباد اور رحیم یار خان، بہاولپور، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس 39UP/40Dn)کورحیم یار خان،راولپنڈی۔کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس(45Up/46Dn)کو نواب شاہ، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس (41Up ´ 42Dn/)کونواب شاہ ،خان پور، لالہ موسی ٰ ۔کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17Up/18Dn)کو پڈعیدن ، سیالکوٹ ۔کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس(9Up/10Dn) کونواب شاہ ،خان پور، جیکب آباد ۔کراچی کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس(145Up /146Dn)کوشہداد پور، پڈعیدن ،مخراب پور،گھمبٹ،خیر پور،پشاور سے ۔کراچی کے درمیان چلنے والی خیبرمیل(1Up/2Dn)کوبہاولپور،اٹک سٹی ، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس(33Up/34Dn)کوساہیوال، راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام(7Up/8Dn)کوگوجرانوالہ، لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار(101Up/102Dn)کوگجرات، جعفر ایکسپریس(39Up/40Dn)کوجہلم اور پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے الی عوام ایکسپریس (13Up/14Dn)کو اٹک سٹی ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ دے دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow