سرگودہا پولیس کے ترجمان کی خبریں عابد حسین اعوان سے

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا پریس کلب کا دورہ
سرگودھا: کرونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہے اس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو اپنانا ہو گا جس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جب ہم خود پر ایس او پیز کا نفاذ کریں گے تو پھر اس بیماری کو شکست دینا آسان سے آسان تر ہوتا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے سرگودھا پریس کلب میں کرونا کے خلاف آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ہو یا مشکل کی کوئی گھڑی پولیس اور پریس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ کرونا کے خلاف پولیس جہاں فرنٹ لائن پر موجود ہے وہیں لوگوں میں کرونا سے متعلق آگاہی اور شعور دینے میں میڈیا کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیمینار سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،سینئر نائب صدر محمد اکرم عامر،شاہین فاروقی،سید شہزاد شیرازی، ملک محمد اصغر، راو اسلم فراز،زوار کاظمی، منیر تبسم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف بھر پور آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔

 

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، معصوم بچے کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، چرس1.240کلو گرام برآمد، ملزمان گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پل طالب والا ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی پر سوار ملزمان افتخار ولد ذوالفقار مسیح سکنہ گوجرنوالہ اور ثمینہ بی بی زوجہ محمد علی سکنہ چونگی امرسدھو لاہور کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے چرس1.240کلو گرام برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان بچوں کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کرتے تھے جن کی پولیس کو کافی عرصہ سے تلاش تھی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی،گرفتاربارہ ملزمان سے چرس3.500کلو گرام اور بھاری تعداد میں ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع ہجن میں ریڈ کرکے میانہ گوندل کے رہائشی ملزمان محسن رضا ولد شان محمد سے کلاشنکوف، صدام حسین ولد محمد اقبال سے کلاشنکوف،فرحان الہی ولد محمد امان اللہ سے کلاشنکوف، محمد افضال ولد محمد بخش سے کلاشنکوف، محمد یوسف ولد حاجی احمد سے کلاشنکوف، مدثر علی ولد نصر علی سے کلاشنکوف اور محمد رمضان ولد سرجا خان سے رائفل222بور معہ 860گولیاں برآمد کرلی ہے۔اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ مومن ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے نہ صرف ناجائزاسلحہ رکھنے والوں ملزمان کو گرفتارکیا ہے بلکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان محمد ابراہیم ولد کمال محمد سکنہ مانگی شریف اور شمس الحق ولد عبدالمعسود سکنہ نوشہرہ سے چرس1.370کلو گرام، منیر احمد ولد محمد حیات اور حق نواز ولد احمد خان سکنائے جالپ سے چرس1.640کلو گرام، فخر بلال ولد شبیر احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس450گرام بھی برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی پر شاباش دی۔

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر شعیب سکندراور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منور مسیح وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان احسان ولد شمس الدین سکنہ رکھ دھریمہ سے رائفل222بوراور گل مہر ولد شیر محمد سکنہ 75شمالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

 

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید18ملزمان گرفتار، چرس1.888کلو گرام، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ثمر عباس سکنہ بستی بلوچاں سے چرس510گرام،تھانہ سٹی پولیس نے ندیم سکنہ64جنوبی سے چرس450گرام،تھانہ صدر پولیس نے اشرف سکنہ 83جنوبی سے چرس300گرام،تھانہ جھال چکیاں اشفاق سکنہ ماڑی سے چرس418گرام،ساجد سکنہ 93شمالی سے پسٹل30بور،سلطان سکنہ 55شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے شہباز سکنہ لالیاں سے چرس210گرام،تھانہ ساہیوال پولیس نے صدام اور مسعود سکنائے ساہیوال سے شراب 12لیٹر، محسن سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے عامر سکنہ 109جنوبی سے شراب10لیٹر، اختر سکنہ 141شمالی سے بندوق12بور ، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے شعیب سکنہ پھلروان سے کلاشنکوف،تھانہ پھلروان پولیس نے نصر سکنہ سالم سے رائفل444بور،تھانہ میلہ پولیس نے ابرار سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،رضوان سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عاطف سکنہ منڈی بہاوالدین سے پسٹل30بوراور تھانہ میانی پولیس نے دلاور سکنہ وجھی سے پسٹل 30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے

 

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔انکی صحت اور انکی فیملی کا خاص خیال رکھیں۔ ویلفئیر فنڈ میں سے پولیس افسران و اہلکاروں کی بروقت مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پی پر عوام سے بھی عمل درآمد کروائیں۔آر پی او سرگودھا نے چاروں اضلاع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کریں۔ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ضمنی ایس ڈی پی اوز خود لکھیں۔ضرر اوراقدام قتل کے مقدمات میں بروقت قانونی کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں بہتری لائیں۔پرانی دشمنی کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت قانونی کاروائی کریں۔کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دیں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی اوز خود کریں۔۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کے اجلاس کے دوران کیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ ڈی پی اوزخود مسلسل رابطے میں رہیں۔انکی صحت اور فیملی کا خاص خیال رکھیں۔ ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس افسران و اہلکاروں کی بروقت مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پر مامور کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و اہلکار ہمارے محکمہ کا فخر ہیں۔انکا خیال اپنی فیملی کے افراد کی طرح رکھیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پی پر عوام سے عمل درآمد کروائیں۔لوگوں کو باور کروائیں کہ سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنے سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال دفاتر میں یقینی بنائیں۔
کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں سال2019اور سال2020کے زیر تفتیش سنگین مقدمات جیسے قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی،اغواء،بچوں اور عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی،وہیکل چوری اور سرقہ مویشی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کریں۔قتل اور دیگر سنگین مقدمات کی ضمنیاں ایس ڈی پی اوز خود تحریر کریں۔کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دیں۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔جو اشتہاری ملزمان بیرون ملک فرار ہو گے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروائیں۔مجرمان اشتہا ریوں کی جائیدادیں قرق کروائیں۔بچوں اور عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی اوز خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات خصوصاً ساونڈ سسٹم ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ،وال چاکنگ،سیکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت کاروائیاں مزید تیز کریں۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاپنے اپنے ایریاز میں پرانی دشمنیوں کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں بروقت قانونی کاروائی کریں۔
اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow