سٹی بھلوال پولیس کی کاروائی چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چرس ایک کلوگرام سے زائد اور ناجائزاسلحہ کلاشنکوف برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال فاروق حسنات نے سب انسپکٹر محمد اشرف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر7شمالی میں ریڈ کرکے ملزم ارسلان علی ولد محمد یار سکنہ بھیرہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.060کلو گرام برآمد ہوئی جبکہ پرانا بھلوال کے رہائشی ملزم محمد اعظم ولد رمضان کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کرلی ہے۔ گرفتاردونوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow