پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں تقرر و تبادلے کردیئے

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کردیئے۔
حکومتِ پنجاب نےایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن توقیرحیدرکاظمی کواوایس ڈی بنادیا ہے،جبکہ رؤف احمدکی خدمات مزیدتقرری کیلئےڈی جی ایل ڈی اے کے حوالےکردی گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن عائشہ رانجھاکوپنجاب سےریلیوکردیاگیا،عائشہ رانجھاکوفوری طورپرایف بی آررپورٹ کرنیکاحکم دے دیا گیا۔سیدساجدترمذی کوڈپٹی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لگایاجائیگا،عبدالستارخان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر اورعمران شمس کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصورتعینات کیا گیا،جبکہ مسعودالحق کوڈی جی نارکوٹکس کنٹرول،افتخارعلی کوایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم اورتسلیم علی کوڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم کااضافی چارج دیدیاگیا،پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل فریدکوسیکرٹری ٹیکس بورڈآف ریونیولگادیاگیا ہے۔واضح رہے کہ تقرروتبادلے کرتے ہوئے عمیرہ بیدارکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ،عمران اکرم چوہان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایم پی ڈی ڈی، ماجدبشیرکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے،موسیٰ علی بخاری اسسٹنٹ کمشنرجنرل ملتان تعینات، گریڈ18کےڈی ایم جی افسرعدنان خان بہتانی کوپنجاب سےریلیوکردیاگیا، عدنان خان بہتانی کوکےپی کےحکومت کورپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں نورش عمران کوڈائریکٹرویمن ڈویلپمنٹ ،ڈی جی پی ایچ اےسرگودھاریحان فرخ کواوایس ڈی بنادیاگیاتھااور حسین بہادرشاہ ڈی جی پی ایچ اےسرگودھاتعینات کیا گیا۔ممبرپی اینڈڈی محمدعثمان کواوایس ڈی بنادیاگیا۔ظہورحسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مظفرگڑھ تعینات ،عبداللہ خرم نیازی کوڈپٹی سیکرٹی محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرتعینات کردیاگیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow