عوامی شکایات کا ازالہ میری اولین ترجیح ہے آر پی او افضال احمد کوثر

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ میری ترجیہات میں شامل ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا نے عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے منعقد کی گی میٹنگ کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرکی زیر صدارت ایک اجلاس عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں تمام برانچ انچارجز نے شرکت کی۔آر پی او سرگودھا نے چاروں اضلاع اور آر پی او آفس میں موصول ہونے والی عوامی شکایات اور انکے ازالے کا جائزہ لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ ریجن ہذا میں موصول ہونے والی تمام شکایات پر عمل درآمد جلد از جلد کیا جائے۔عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ میری ترجیہات میں شامل ہے۔ درخواست گزاروں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کا اعتماد آپ پر بڑھے۔ آپ تمام اس جذبہ کے تحت کام کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا انتخاب مخلوق کی خدمت کرنے کے لیے کیا ہے۔اپنا کام نیک نیتی سے کریں اورپبلک سروس ڈلیوری نظر آنی چاہیے۔
اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب،ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان،پرائیویٹ سیکریٹری محمد ممتاز،ریڈر انسپکٹر حق نواز،انچارج سیکیورٹی غلام قادر،انچارج کمپلینٹ سیل آصف شہزاد و دیگر افسران نے شرکت کی۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow