پنجاب بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورنا سکرینگ کی جائے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سرگودہا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر اسامہ بن سعید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرناک حد تک ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف میں بڑھنے کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جلد سے جلد سکریننگ کی جائے تا کہ جن میں کرونا وائرس کا مرض پایا جائے ان کا بروقت علاج ہو سکے، کرونا کے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور آئسولیشن وارڈز و قرنطینہ سنٹرز پر فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور کرونا کے علاج میں معاون ثابت ہونے والی ادویات کا وسیع پیمانے پر ہر صورت فوری انتظام کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا سے مکمل صحتیاب ہونے والے مریضوں کا ضلع سرگودھا میں اعداد و شمار مرتب کر لئے گئے ہیں تا کہ ان سے زیر علاج مریضوں کیلئے پلازما طلب کیا جا سکے۔ وائی ڈی اے نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وینٹی لیٹرز اور کارڈیک مانیٹرز کیلئے یو ایم ڈی سی سے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز فوری طور پر رابطہ کریں اور حکومت وینٹی لیٹر اور کارڈیک مانیٹرز کی ہسپتالوں میں فراہمی کو یقینی بنائے۔ ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز اور دیگر مقامات پر بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز پر سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ ہسپتالوں میں وارڈز، کوریڈورز اور ایمر جنسیز میں مریضوں کے ساتھ آنے والے ان کے ورثاءکا رش کم سے کم تر کرنے پر توجہ دی جائے، اجلاس میں سرگودھا میں عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور ایک مریض ایک تیمار دار کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے ڈاکٹر منیب کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی اور کہا گیا کہ سکریننگ و فلٹر کلیننگ کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس طرح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، اجلاس میں سرگودھا میں پلمونالوجسٹ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی، اور ڈاکٹر امین اور دیگر افراد کی نا گہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور مقررین نے کہا کہ حکومت کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے ورنہ کرونا کا مرض جس حساب سے پھیل رہا ہے آنے والے وقت میں اس پر قابو پانا مشکل ہو گا اور توقع سے زیادہ کرونا کے مریض اور اموات ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow