شہریوں سے ضلعی حکومت کا مذاق

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)ضلعی حکومت کا اہم اقدام،پیٹرولیم مصنوعات کی شکایات کیلئے محکمہ زراعت کو شکایات سیل بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی جانب شہریوں کیلئے پیٹرول کی بلیک مارکیٹنگ اور ناملنے سمیت دیگر شکایات کیلئے خصوصی سیل بنایا گیا ہے۔ جس کیلئے ٹیلی فون نمبر 0489230232 فراہم کرکے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں پیٹرول دستیاب نہ ہویاکوئی ذخیرہ اندوزی کریں تو ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔ دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو نمبر الاٹ کیا گیا ہے وہ نمبر محکمہ زراعت کا ہے۔ ٹیلی فون کرکے شکایات کی جائے تو محکمہ زراعت کا عملہ پریشان ہوجاتا ہے کہ ہم سے ایک طرف تو ٹڈی دل کا مسئلہ حل تو نہیں دوسری طرف پیٹرول کا حل کیسے نکالے۔شہری بھی ساری صورتحال سے پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان سے بھی عجیب قسم کا مذاق کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow