سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں سکولوں کی داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت پنجاب بھرکےسرکاری سکولوں میں داخلہ مہم بری طرح متاثر،کورونا کے باعث رواں سال ڈسٹرکٹ لاہور کےسکولوں میں 45 ہزار طلباء کا داخلہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیل کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے ان کے پاس یونیفارم اور جوتےخریدنے کےلئے پیسے نہیں،بچوں کو آئندہ سال سکول میں داخل کرائیں گے،انکا کہنا ہےکہ حکومت کورونا کے باعث تاحال تعلیمی پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے،پہلےہی بچوں کے مستقل کے حوالے سے ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں، دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے مطابق کورونا وباء کے باعث پوری دنیا کے حالات خراب ہیں،بچوں کےنئے داخلوں کے لئےکئی سکولوں میں ٹیسٹ لیے جاچکے ہیں،سکول کھلتےہی متعلقہ بچوں کو سکیشن الاٹ کردیئےجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow