اختیارات کی کھینچا تانی اتائیت کا خاتمہ اک خواب بن گیا

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)مقامی سطح پر اختیارات کے استعمال پر محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے آپس میں اختلافات کے باعث عطائیت کا خاتمہ ایک چیلنج اور مطلوبہ اہداف کی تکمیل ایک خواب بن کر رہ گئی ہے ، سرگودھا میں دونوں متعلقہ اداروں کے ملازمین حکومتی احکامات پر عملدرآمد سے گریزاں ہیں،باعث تشویش امر یہ ہے کہ اس حوالے سے اعداد شمار کا گورکھ دھندہ چلاکر اعلی حکام کو مطمئن کرنا معمول بن چکا ہے ،محکمہ صحت ملازمین کاکہنا ہے کہ اعلیٰ افسران پیٹی بھائیوں کو خوش رکھتے ہوئے ان کے ہسپتالوں اور کلینکوں کو چیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے،جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ماہرین عطائیوں کے ساتھ ساتھ کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی سے گریز نہیں کرتے ،اور ان کی جانب سے بھاری جرمانوں کے بعد عطائیوں و میڈیکل سٹوروں کو کام کی اجازت دینے کا طرز عمل عطائیت کے خلاف مطلوبہ اہداف کی تکمیل میں رکاوٹ ہے ،اس سلسلہ میں متعدد شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی،دوسری جانب ہیلتھ کیئرکمیشن حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں چپڑاسی سے لے کر ڈرگ انسپکٹر تک میڈیکل سٹوروں اور عطائیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے عطائیت کا خاتمہ نہیں ہو پا رہا، اس سلسلہ میں حکومت کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow