ڈینگی سے بچاؤ کھلے تالابوں پر پارک بنانے کا منصوبہ ٹھپ

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)سرگودھا ڈویژن میں اینٹی ڈینگی پروگرام کے تحت تالابوں کو مٹی سے بھر کر ان کی جگہ پارک بنانے کا منصوبہ مختلف تنازعات کی زد میں آ کر ٹھپ ہو کرر ہ گیا ہے ، جبکہ جن علاقوں میں یہ منصوبے شروع کئے گئے وہاں کے مسائل میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق سابقہ دور حکومت میں شروع کئے گئے تالابوں کو خشک کر کے ان کی جگہوں پر پارک بنانے کے یہ منصوبہ جات آغاز سے ہی متنازعہ چلے آ رہے ہیں، بعض مقامات پر مٹی کم ڈالی گئی تو بعض جگہوں پر بنائی گئی چار دیواری اورپارکوں میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا،جبکہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کےلئے متبادل انتظامات نہیں کئے گئے جن سے نکلنے والا گندہ پانی قبل ازیں ان جوہڑوں یا تالابوں میں گرتا تھا، اسی طرح دیگر امور میں ناقص حکمت عملی کے باعث ایک طرف تو اینٹی ڈینگی پروگرام کا مقصد فوت ہو گیا تو دوسری طرح حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، یہی نہیں مقامی سطح پرکی جانیوالی شکایات کا نوٹس نہیں لیا گیا اور متعلقہ علاقوں کے مکین خوار ہو کر رہ گئے ہیں،اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، انہوں نے وفاقی و صوبائی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow