گھروں میں قائم فیکٹریوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)حساس ادارے نے شہر اور ضلع کے مختلف مقامات پر گھرو ں اور دوکانوں میں قائم درجنوں منی فیکٹریوں میں مقامی سطح پر حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر جوسز اور دیگر کولڈ ڈرنکس ،سوٹا واٹر وغیرہ کی تیاری اور وسیع پیمانے پر فروخت کی نشاندہی کی ہے جن کی خوبصورت پیکنگ اورنام ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتے جلتے ہےں‘ جو کہ مضر صحت پانی کے علاوہ سینس اور کیمیکل سے تیار کی گئی ہےں‘ ان مشروبات کے استعمال سے جہاں گلے اور پیٹ کی بےماریاں جنم لے رہی ہےں وہاں بڑی ٹیکس گزار کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت میں کمی کے باعث ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،کوٹ فرید،رحمان پورہ، فیکٹری ایریا، محمدی کالونی ،منظور ٹاﺅن، مقام حیات، استقلال آباد،حمید ٹاﺅن اور دیگر گنجان علاقوں میں قائم ان منی فیکٹریوں پر اعلی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،جبکہ نچلی سطح پر متعلقہ شعبوں کی چاندی ہو رہی ہے ، حساس ادارے نے اس ضمن میں سول ایڈمنسٹریشن کو فوری طور پر ایکشن لینے اور مستقل بنیادوں پر مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow