محافظ اسکواڈ اربن ایریا کیلئے ڈی پی او کی جانب سے انعام

سرگودھا:محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کی کاروائی،دومشکوک افراد سے ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرانچارج محافظ اسکواڈحافظ طاہرکی نگرانی میں محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کے جوانوں نے تھانہ اربن ایریا کے مختلف مقامات پر دوران ناکہ بندی چیکنگ کرتے ہوئے دومشکوک افراد سے ناجائزاسلحہ پسٹل30بور برآمد کرلئے ہیں۔ گرفتارملزمان کو مزید کاروائی کیلئے تھانہ اربن ایریا منتقل کر دیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے انچارج محافظ اسکواڈحافظ طاہر، کنسٹیبلان عاطف وقاص، شارون مسیح اور وحید مراد کو اچھی کارکردگی پر نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow