تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے بکرے چور گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، بکرے چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر محمد الیاس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنات احمد وغیر ہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بلال احمد ولد اصغر علی، شعیب علی ولد محمد شریف اقوام مسلم شیخ اور عظیم ولد اصغر قوم جاڑا سکنائے چک نمبر24جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے رواں ماہ میں عمر پارک بھاگٹانوالہ کے رہائشی محمد سعید کمر ہ کی دیوار پھاڑ کر اسکے دوبکرے مالیتی60ہزارروپے چوری کرلیے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ بکرے بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow