جب تک ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا گندم خریداری کا عمل جاری رہے مارکیٹ کو خالی نہیں چھوڑیں گے کمشنر فرح مسعود

سرگودہا(15 جون 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے محکمہ خوراک کو تاحکم ثانی گندم خریداری مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹارگٹ کے قریب پہنچنے تک خریداری کو ہر صورت جاری رکھا جائیگا اور مارکیٹ کو اوپن نہیں چھوڑاجائیگا ۔ وہ گندم خریداری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سردار انجم او رڈی ایف سی محمد سفیان بھی شریک تھے ۔ کمشنر نے گندم خریداری مہم کے التوا کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے فلور ملز مالکان او کاشتکاروں کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور واضح کیا کہ عام مارکیٹ میں گندم کی 14 سو روپے فی من فروخت او ردستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ کمشنر نے محکمہ خوراک کو کاشتکاروں کو فراہم کر دہ باردانہ کی واپسی کو ہر ممکن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کا ٹارگٹ ابھی تک حاصل نہ ہونا افسوسناک ہے‘ ذمہ داران کاتعین کیا جائیگا ۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈویژن بھر کا مقرر کردہ ٹارگٹ کا 72 فیصد جبکہ سرگودہا میں 67فیصد ہدف حاصل کیا جاچکاہے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow