سرگودہا کے مختلف ضلعی محکموں کی خبریں سجاد بھٹی سے

سرگودھا ۔۔۔۔۔سجاد بھٹی سے ۔۔۔۔۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے مختلف شاہرات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ۔ انہوں نے ڈرائیور حضرات کو خلاف ورزی پر مجموعی طو رپر پندرہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے جنرل بس سٹینڈز کی مختلف دکانوں او رسٹینڈ ز کابھی معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز کاجائزہ لیا۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا(15 جون 2020)۔پٹرولنگ پوسٹوں کی مرمت کا کام رواں ماہ میں ہی مکمل ہو جائے گا اس سلسلہ میں ڈی ایس پی حضرات کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہارایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن تنویر احمد ملک نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال کی خصوصی کاوشوں سے پٹرولنگ پوسٹوں کی مرمتی کام کیلئے خطیر رقم کی خصوصی گرانٹ جاری ہوئی جس سے ضلع سرگودہا کی03پٹرولنگ پوسٹوں چک04جنوبی ،چک93شمالی اور چک40شمالی کے علاوہ ضلع میانوالی کی پٹرولنگ پوسٹ فخر آباد پر سیوریج کے نظام کوبہتر بنائے جانے ،سینٹری ورک ،وائرنگ دیواروں پر وائٹ واش اور دروازے کھڑکیوں پر پینٹ کا کام کروایا جائے گا اس سلسہ میںپوسٹوں کے انچارجز کے ساتھ ڈی ایس پی حضرات کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کام اپنی نگرانی میں کروائیں اور فنڈز کو درست طور پر استعمال کیا جائے اور افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں 20جون سے پہلے تک تمام مرمتی کام مکمل کروایا جائے۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا(15 جون 2020)۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھاوجاہت حسن اورسول جج سرگودھا عمران اصغر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا جنہیں چاک و چو بند د ستے نے سلا می د ی اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جاویداقبال خان ، اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(E) رانا محمد ناصر بھی تھے ۔ تمام جیل بشمول اسیران ،نو عمر وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیااور اسیران سے مسائل دریافت کیے اورصفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔ دوران دورہ جج نے چھوٹے کیسوں میں ملو ث(12)اسیران کو رہا کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow